کورٹ نے غریب ونادار بچوں کی تعلیم وتربیت کا اہتمام کرکے ایک عظیم راستے کا انتخاب کیا ہے,الطاف احمد بٹ
اسلام آباد (. رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) ممتاز حریت راہنما صدر سی بی آر الطاف احمد بٹ نے کہا کہ کورٹ نے غریبوں اور بے کسوں کے کام آکر بہت نیکی کا کام سر انجام دیا . الطاف احمد بٹ نے کہا کہ کورٹ نے غریب ونادار بچوں کی تعلیم وتربیت کا اہتمام کرکے ایک عظیم راستے کا انتخاب کیا ہے پاکستان و کشمیر میں وہ تمام لوگ جو دوسروں کے لیے جیتے ہیں دوسروں کا سہارا بنتے ہیں ان کو سلام پیش کرتے ہیں
وزیر اعظم عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال ہو یا عبدالستار ایدھی کا ادارہ اید ھی فاونڈیشن یا زمرد خان کا ادارہ سویٹ ہوم چوہدری اختر کا ادارہ کشمیر آرفن ریلیف ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک شام یتیم بچوں کے نام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا تقریب سے سابق ایر چیف سہیل امان وفاقی سیکٹری چوہدری وحیدالدین چیرمن کورٹ چوہدری محمد اختر نے بھی خطاب کیا
جبکہ کورٹ کے بچوں نے اس موقع پر مختلف پروگرام پیش کیے جن میں طلباو طالبات نے تلاوت قرآن پاک نعت رسول مقبول کے علاوہ مختلف موضوعا ت پر تقاریر عارفانہ کلام اور دیگر پروگرام پیش کیے ماں اور باپ کی شفقت ومحبت کے موضوعات پر بچوں کی تقاریر اور نظموں نے شرکاء کو رلا کر رکھ دیا
ہر آنکھ اشکبار تھی شرکاء نے بچوں کو بہترین پروگرام پیش کرنے پر دل کھول کر داد دی سابق ایر چیف ایر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ یہ اللہ تعالی کا خصوصی کرم ہے کہ اس کار خیر کے لیے چوہدری اختر جیسے فرد کو چنا گیا ہے ہمیں چاہیے کہ ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائ کریں ہمیشہ ملک کو آگے لے جانے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں کورٹ کے بچے پورے عزم سے اپنی تعلیم وتربیت پر توجہ دیں کورٹ کے بچے کسی بھی لحاظ سے کسی سے کم نہیں ہیں اہل ثروت کو آگے بڑھ کر چوہدری اختر کا ہاتھ پکڑیں ان کے ساتھ کھڑے ہوں ان کے ساتھ تعاون یہ سب فلاحی ادارے غریب اور بے کس لوگوں کے کام آرہے ہیں کورٹ کے بچے بہت بہادر اور دلیربچے ہیں
جو ایک عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں پاکستان و کشمیر کے لوگ پرامن لوگ ہیں امن کے لیے غریب عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کررہے ہیں لیکن یہ بھی یاد رہنا چاہیے کہ کوئ ملک پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اگر پاکستان کی طرف کسی نے غلط نظر سے دیکھا تو اس کا انجام برا ہوگا ابھی حال ہی میں بھارتی جارحیت کا جس جرات ودلیری سے پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور پاک فضاییہ نے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گراے
وہ پاکستان دشمن قوتوں کے لیے واضع پیغام ہے پاک فوج کی اس بہادری اور جرات پر ہم خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں الطاف بٹ نے کہا کہ کورٹ نے بے سہارا بچوں کا سہارا بن کر معاشرے کی راہنمائ کی ہےاور بہت مثبت قدم اٹھایا ہے جس پر چیر مین کورٹ چوہدری اختر اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں کورٹ کے بچے ہمارے معاشرے کے بچوں کے لیے مشعل راہ ہیں یہ کسی بھی طور اپنے
آپ کو دوسروں سے کم نہ سمجھیں ںیتیمی سنت رسول ہے ہمارے نبی بھی بچپن میں والدین کی نعمت سے محروم ہوگے تھے انہوں نے کہا کہ ہم ہر لحاظ سے کورٹ کا تعاون کریں گے وفاقی سیکٹری چوہدری وحیدالدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کورٹ کا وزٹ کرکے اندازہ ہوا کہ یہ یتیم خانہ نہیں بلکہ ایسا گھرانے کا منظر پیش کررہا ہے
جسے ایک اچھے مثالی گھرانے سے تشبیع دی جاسکتی ہے چوہدری اختر کا دل دوسروں کے لیے دھڑکتا ہے وہ بے سہارا یتیم بچوں کے کام آے ہیں ہزاروں مصیبت زدہ لوگوں کی دعاہیں لی ہیں میں خود آٹھ ماہ بعد ریٹاہرڈ ہورہا ہوں میں بھی چوہدری اختر کی طرح مصیبت زدہ لوگوں کے کام آنا چاہتا ہوں ہمیں اپنے دلوں کو نرم کرنے کی ضرورت ہے ہم اگر تھوڑا تھوڑا دل نرم کرلیں تو غریب اور مساہل سے دوچار یتیم بچوں کے کام آسکیں یہ بیھک نہیں مانگتے یہ مخیر حضرات اوراہل ثروت کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہیں کورٹ کی دل کھول کر مدد کریںچیر مین کورٹ چوہدری اختر نے کہا کہ ہم اپنے حصے کی شمع جلا رہے ہیں جن احباب نے اس کار خیر میں ہمارا ساتھ دیا ان سب کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں
یہ سب اللہ کے فضل وکرم اور اہل خیر کے تعاون سے ہے اہل خیر کے تعاون سے ناممکن کو ممکن بنا دیا گیا ہےانہوں نے کہا کہ جیو تو جیو اوروں کے لیے اپنے لیے جینا کوئ بات نہیں ہمیں اس دنیا میں دوسروں کے کام آنا چاہیے اور مصیبت زدہ لوگوں اور ایسے یتیم اور بے سہارا بچوں کا سہارا بنیں ان کے کام آہیں ان کے طعام و قیام کا انتظام کریں یہی ہر انسان کی ذندگی کا مقصد ہونا چاہیے