دلولہ ہڈورہ فام ٹو مارکیٹ کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار سفری مشکلات میں اضافہ
ایبٹ أباد (وقاص باکسر سے)دلولہ ہڈورہ فام ٹو مارکیٹ کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار سفری مشکلات میں اضافہ حادثات معمول بن گٸے سابق وزیراعلی سردار مہتاب عباسی نے اس سڑک کی تعمير کے لیے بارہ کڑوڑ کا فنڈ مہیا کیا اب سڑک کی حالت مزید بگڑ گٸ صوبائی وقومی قیادت سے نوٹس لینے کا مطالبہ
اس ضمن میں گزشتہ روز سابق ناظم شہزاد عباسی نے روزنامہ شمال سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ دلولہ ہڈورہ فام ٹو مارکیٹ کی سڑک خطرناک گڑھوں میں تبدیل ہو کر رہ گٸ ہے تیس ہزار سے زاٸد أبادی کے لیے سفری مشکلات بڑھ گٸیں انہوں نے کہا کہ سابق وزہراعلی نے اس سڑک کے لیے بارہ کڑوڑ کا فنڈ مہیا کیا تھا لیکن اب سڑک کی حالت ابتر ہو چکی ہے عوام کو سڑک خرابی کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومتيں تقریبا چھ کڑوڑ کا فنڈ مہیا کر کے سڑک کی تعمیر نۓ سرے سے شروع کریں
جس سے عوام کی مشکلات کم ہوں اگر ایسا نہ ہوا تو پھر عوام بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرے گی انہوں نے فوری طور پر صوبائی وقومی قیادت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا