ایبٹ آباد ٹیفک پولیس کے ٹریفک کے مساٸل حل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات
ایبٹ أباد (رپورٹ:وقاص باکسر )ایبٹ أباد سڑکيں تنگ گاڑیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی بحال کرنے میں مصروف شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں
مختلف مقامات پر ٹریفک جام ہونے کی صورت میں ٹریفک کی روانی بحال کر دی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان نے روزنامہ شمال سے کیا انہوں نے کہا کہ ایبٹ أباد شہر میں سڑکیں انتہائی تنگ ہیں
اور گاڑیوں کی تعداد میں بھی أئے روز اضافہ ہو رہا ہے لیکن پھربھی ٹریفک پولیس بہترین کارگردگی کامظاہرہ پیش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے ٹریفک کےنظام کوبہتر بنانے کے لیے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں اور مزید بھی ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم ہیں
بعض اوقات میں مختلف مقامات پر ٹریفک جام ہو جاتی ہے لیکن فوری ہی ٹریفک کی روانی بحال کر دی جاتی ہے عوام بخوبی جانتی ہے کہ ٹریفک مسائل کی اصل وجہ سڑکیں تنگ ہیں ہم شہریوں سے بھی التماس کرتے ہیں کہ وہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر ٹریفک پولیس سے مکمل تعاون کریں غیرقانونی منی اڈے قائم نہ کریں ٹریفک قوانی کی پاسداری کریں