بٹگرام پولیس کا بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن 91

بٹگرام پولیس کا بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

بٹگرام پولیس کا بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

بٹگرام ( رپورٹ:وقاص باکسر ) بٹگرام پولیس کا بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن عوام کی شکایت پر ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی کا فوری ایکشن۔شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 06.05.2019 کو بٹگرام عوام کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی

کے بٹگرام مین بازار میں باہر اضلاع سے آئے ہوئے بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کیا ہوا ہےجس پر ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی بٹگرام امجد علی خان بمعہ ٹیم کو کچھ ہی گھنٹوں کا سپیشل ٹاسک دیا۔۔۔
جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بٹگرام۔لیڈی کانسٹیبل اور پولیس نفری نے کاروائی کرتے ہوئے کئے بھکاریوں کو گرفتار کرکے بعد ازاں ضلع بدر کیا۔
اور ان بھکاریوں کو آئیندہ کیلئے سختی سے وارننگ جاری کی کہ آج کے بعد اگر بٹگرام بازار میں آپ لوگ نظر آئے تو آپ لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائے جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں