ایبٹ أبادنجی تعلیمی ادارے پروگریسو سکول اینڈ کالج میں ٹریفک أگاہی مہم کے سلسلے میں ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا 70

کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ جان لیوا ہوسکتی ہے

کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ جان لیوا ہوسکتی ہے

ایبٹ أباد (رپورٹ :وقا ص باکسر)ایبٹ أبادپروگریسو سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد میں طالبعلموں کو ٹریفک آگاہی مہم کے حوالے سے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان نے ٹریفک قوانین کے حوالے سے طالبعلموں کو أگاہ کیا ٹریفک قوانین کی پاپندی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

زرائع کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ أباد کے نجی تعلیمی ادارے پروگریسو سکول اینڈ کالج میں ٹریفک أگاہی مہم کے سلسلے میں ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جسمیں ٹریفک قوانین کے حوالے سے طالبعلموں کو أگاہ کیا گیا ورکشاپ کے مہمان خصوصی ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان تھے

اس موقع پر ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان نے طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانين کی پاپندی کرنا ہر شہری کا فرض ہے تیزرفتاری یا غفلت کے باعث أئےروز حادثات رونما ہو رہے ہیں خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کہا کے بچے ہمارہ مستقبل ہیں تیز رفتاری یا غفلت کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر کسی حد تک ان حادثات میں کمی آسکتی ہے

ٹریفک قوانین کی پابندی ہم سب کا فرض ہے اور شہری ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تا کہ ایبٹ آباد میں ٹریفک کے مسائل پر مل کر قابو پایا جا سکے جس کے بعد پروگریسو سکول سے ریڈیو اسٹیشن تک ہیلمٹ ضروری ہے کے حوالے سے ایک واک بھی کی گئی جس میں سکول کے بچوں اور مقامی تاجروں اور لوگوں نے بھی شرکت کی سکول کے بچوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے

جن پر ٹریفک سے مطلق ضروری ہدایات درج تھی آخر میں ایس پی ٹریفک محمّد اشتیاق صاحب نے صحافیوں سے بھی گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ نوجوان موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرتے ہیں جس کے نتیجےمیں کئ نوجوان موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں

یا وہ عمر بھر کے لئے معذور ہو جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ والدین اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے سے پہلے یہ نہیں سوچتے کہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ جان لیوا ہوسکتی ہے

اور ساتھ ہی کم عمری اور بلا ڈرائیونگ لائیسنس گاڑی چلانا قانونی جرم ہے۔ انھوں نے ڈرائیوران پر زور دیا کہ وہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ لازمی استعمال کریں اور موٹر سائیکل سوار ہونے سے پہلے ہلمٹ ضرور پہنیں أخر میں انہوں نے سکول پرنسپل سردار توقیر اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
زرائع کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ أباد کے نجی تعلیمی ادارے پروگریسو سکول اینڈ کالج میں ٹریفک أگاہی مہم کے سلسلے میں ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں