افسردہ ترین کھیل، انعام میں ٹرافی کے بجائے تابوت 136

افسردہ ترین کھیل، انعام میں ٹرافی کے بجائے تابوت

افسردہ ترین کھیل، انعام میں ٹرافی کے بجائے تابوت

آپ نے بہت سے کھیلوں کے بارے میں سنا اور پڑھا ہوگا جن کے انعام میں ٹرافی سے لے کر نقد انعام اور نہ جانے کیا کچھ ملتا ہے لیکن کبھی ایسے کھیل کے بارے میں سنا ہے جس میں جیتنے والے کو تابوت انعام میں دیا جاتا ہے۔

ایسا ہوتا ہے پیرو کے شہر جولیاکا میں۔جہاں کھیلا جانے والا ‘کوپا اتودیس’ یا ‘کوفن کپ ‘ سالانہ فسٹل ٹورنامنٹ ہے، فسٹل سوسر سے ملتا جلتا ایک کھیل ہے.

اس کھیل کو دنیا کا افسردہ ترین کھیل کہا جاتا ہے کیوں کہ اس کھیل کے مقابلے میں 3 بہترین ٹیموں کو انعام کے طور پر تابوت دیے جاتے ہیں۔

اس کھیل میں عام ٹیمیں حصہ نہیں لیتیں بلکہ جنوب مشرقی پیرو کے علاقے پونو کے 12 بڑے تجہیز و تدفین کے ادارے اس کھیل کا حصہ ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ جیتنے والی ٹیموں کو  تابوت بطور انعام دیے جاتے ہیں۔یہ کوئی عام تابوت نہیں بلکہ پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم  کو ملنے والے شاندار تابوت کی مالیت 1300 ڈالر تک ہوتی ہے۔

2019 کے کوفن کپ کے لیے ٹیموں نے اپنے ناموں کا انتخاب بھی اپنے کام کے مطابق کیا ہے، جیسے کہ لاسٹ گڈ بائے، ایٹرنل ڈریم، ریسٹ اینڈ پیس یا روڈ ٹو پیرا ڈائز۔ 

جیتنے والی ٹیمیں ان تابوتوں کا کرتی کیا ہوں گی؟ ظاہر ہے وہ تابوت کو استعمال تو نہیں کر سکتیں لیکن شنید کی جاسکتی ہے کہ اتنے قیمتی تابوت کو بیچ کر نقد رقم آپس میں بانٹ لی جاتی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں