97

انتظامیہ کی بڑی کاروائی ملاوٹ شدہ بیسن سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ڈرئیور گرفتار

انتظامیہ کی بڑی کاروائی ملاوٹ شدہ بیسن سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ڈرئیور گرفتار

ایبٹ أباد (رپورٹ : وقاص باکسر ) انتظامیہ کی بڑی کاروائی ملاوٹ شدہ بیسن سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ڈرئیور گرفتار ملاوٹ شدہ مال منگوانے والے تاجروں کی دکانیں ظفر روڈ پر سیل تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور اسسٹنٹ کمشنر کو اطلاع ملی تھی کہ ملاوٹ شدہ بیسن سے بھرا ٹرک مانسہرہ میں داخل ہو رہا ہے

جس پر اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے

شیل پمپ کے پاس ٹرک نمبر جی ایل ٹی بی 681 کو روکا جس میں ملاوٹ شدہ بیسن بھرا ہوا تھا جسے فوری طور پر قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور یاسر محمود کو بھی گرفتار کرلیا ہے ملاوٹ شدہ بیسن برآمد ہونے کے بعدجب ٹرک ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی گئی

تو اس نے ظفر روڈ کے بعض تاجروں کا نام بتایاجس پر اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے جن ڈیلروں نے یہ بیسن منگوایا تھا ان کی دکانوں کو ظفر روڈ پر چھاپا مار کر سیل کردیا

اور دکان مالکان کو گرفتار کرلیا ہےجن کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مزید کارروائی جاری ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ میں رمضان میں ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور کسی کو بھی ملاوٹ شدہ مال فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں