عباس مجید خان مروت کاتھانہ سٹی کا دورہ تھانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور ریکارڈ کی تکمیل کی ہدایت 75

عباس مجید خان مروت کاتھانہ سٹی کا دورہ تھانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور ریکارڈ کی تکمیل کی ہدایت

عباس مجید خان مروت کاتھانہ سٹی کا دورہ تھانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور ریکارڈ کی تکمیل کی ہدایت

ایبٹ أباد (وقاص باکسر سے) شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ایبٹ آباد پولیس ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا تھانہ سٹی ایبٹ آباد اور بازار کا دورہ سکیورٹی امور کا جائزہ لیا
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے گزشتہ روز تھانہ سٹی کا دورہ کیا اس موقع پر تھانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور ریکارڈ کی تکمیل کی ہدایت کی جبکہ پولیس ملازمین کی رہائشی بیرکس کا معائنہ کیا اور صفائی کے حوالے سے خصوصی ہدایت دی

جبکہ میس اور تھانہ کی حوالات کی چیکنگ کے دوران سہولیات کا جائزہ لیا تھانہ سٹی کے افسران اور جوانوں کو موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر تھانہ اور دیگر سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے رمضان المبارک کی مناسبت سے بازاروں میں سکیورٹی امور کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے پولیس نفری میں اضافے اور لیڈیز پولیس کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے جبکہ نماز تراویح کے دوران مساجد پر سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ افطار کے دوران بھی پولیس گشت یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ بڑی مارکیٹس، دوکانوں، بینکس اور منی چینجرز وغیر پر سکیورٹی گارڈ اور ان کی سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہوٹل سرائے وغیر ہ میں ریائش رکھنے والے افراد کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے اور کڑی نگرانی کی ہدایات دی۔ اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آبا د عباس مجید خان مروت نے بازار کا دورہ کیا اور سکیورٹی اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں