شاہ غلام قادر کے ھوم سٹیشن خواجہ سیری کا پل خستہ حالی کا شکار 120

شاہ غلام قادر کے ھوم سٹیشن خواجہ سیری کا پل خستہ حالی کا شکارمظفرآباد

شاہ غلام قادر کے ھوم سٹیشن خواجہ سیری کا پل خستہ حالی کا شکارمظفرآباد

(رپورٹ:بنارس راجپوت) وادی نیلم میں سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کے ھوم سٹیشن خواجہ سیری کا پل خستہ حالی کا شکار گزشتہ دس سال سے پل تعمیر نہ کیا جا سکا، پل نہ ہونے کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے، سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کے آبائی گاؤں خواجہ سیری کا پل جو کہ ایک سال پہلےمکمل ھؤنا تھا لیکن تا حال یہ پل آج تک مکمل نہ ہو سکا پل کے دونوں اطراف پاے مکمل ھو چکے ہیں جبکہ باقی کام جو ھونا تھا ( لانچنگ پل ) آج تک مکمل نہ ہو سکا گاؤں والوں نے اپنی مددآپ کے تحت دریا پر گراری لگائی

جو کہ اب ختم ہوچکی ہے اور استمعال کےقابل نہ ھے نصف سے زیادہ آبادی اس گراری پر گزرتے ہوئےزخمی ھوے کسی کا ہاتھ اور کسی کا بازوں بیرنگ کے نیچے آکر کٹ گیا اب علاقہ عوام تنگ آچکی ہے اور فیصلہ کیا ھے کہ اگر یہ پل ایک ماہ کے اندر مکمل نہ ہو سکا تو عوام سڑکوںپر آجائے گی اور ساتھد ھی وزیراعظم آزادکشمیر صدر آزادکشمیر وزیر امور کشمیر اور چیف سیکرٹری سے اپیل کرتےہیں

ک گراری بوسیدہ ھو چکی ہے اور استمعال کے قابل نہیں ہےاس صورت میں اگر کوئی حادثہ رونما ہوا تو اس کی ذمےداری براہ راست سپیکر اسمبلی اور حکومت آزاد کشمیر پر ھو گی چونکہ گاؤں کے تمام ملازم روزانہ اسی گراری سے گزرتے ہیں

اس صورتحال میں ھم ضلع نیلم کی انتظامیہ ڈپٹیکمشنر نیلم اور ایس ایس پی نیلم سےبھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس جگہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس مقام کا دورہ کریں اور اور گراری کی صورتحال اور عوام کی مشکلات کاجائزہ لیتےہوئے حکومت کو مطلع کریں اسے قبل دریائے عبور پل کا ٹینڈر ٹھیکیدار کو دیا گیا لیکن گزشتہ دو سال میں پل کے صرف پلر ہی بنائے جا سکے ہیں، ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں