112

ایبٹ أباد رمضان سستے بازار کے نام پر عوام کی تزلیل سستا بازار افتتاح ٹوپی ڈرامہ نکلا

ایبٹ أباد رمضان سستے بازار کے نام پر عوام کی تزلیل سستا بازار افتتاح ٹوپی ڈرامہ نکلا

ایبٹ أباد( رپورٹ:وقاص باکسر)ایبٹ أباد رمضان سستے بازار کے نام پر عوام کی تزلیل سستا بازار افتتاح ٹوپی ڈرامہ نکلا کمشنرہزارہ اور ضلعی انتظامیہ نے لیموں کی ریڑھی پر سستے بازار کا افتتاح کر دیا عوام سستا بازار کے فراڈ پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گٸی

ضلعی انتظامیہ کے عوام کو ریلیف دینے کے نعرے دھرے کے دھرے رہ گۓ زراٸع کے مطابق گزشتہ روز کمشنر ہزارہ اور ضلعی انتظامیہ نے عوام کے ساتھ سستے بازار کے نام پر بہت بڑا فراڈ کیا اشیاۓ خردونوش کی قیمتیں أسمان کو چھونے لگیں

ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف دینےکے جھوٹے دعوے کر رہی ہے گزشتہ روز کے سستا بازار کے افتتاح نے ضلعی انتظامیہ کا چہرہ بے نقاب کر دیا اس موقع پر شہریوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ سستا رمضان بازار صرف نام کا رہ گیا،

متعلقہ اداروں کو سستا بازار میں اشیاۓ خردونوش کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہیے لیکن یہاں تو سب الٹی بہتی گنگا ہے مہنگائی کی گاڑی بدستور چلتی جا رہی ہے اور غریب عوام پستی جا رہی ہے,

لوگوں کا کہنا تھا کہ اب مہنگائی ہے تو کیا کریں جینے کے لئے اشیا خورونوش بھی ضروری ہیں۔
عوام کا مزید کہنا تھاکہ کوئی جیے یا مرے حکومت کو کچھ خیال نہیں، کسی بھی بازار میں خریداری کیلئے جائیں تو ہر چیز مہنگی ہی مل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں