ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا تھانہ مانگل کا تفصیلی دورہ 130

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا تھانہ مانگل کا تفصیلی دورہ

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا تھانہ مانگل کا تفصیلی دورہ

ایبٹ أباد(وقاص باکسر سے )ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا تھانہ مانگل کا تفصیلی دورہتفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے گزشتہ روز تھانہ مانگل ایبٹ آباد کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی میرپور الطاف حسین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد نے دورے کے دوران تھانہ کے ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا اور ریکارڈ کی تکمیل کی ہدایت کی ڈی ایس پی میرپور اور تھانہ سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نے جیل سے رہا ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات لے کر انہیں تھانہ میں طلبی کی ہدایات کی اور ڈی ایس پی صاحبان کو بذات خود نگرانی کرنے اور رپورٹ ڈی پی او آفس بھیجنے کی ہدایت کی جبکہ رمضان ا لمبارک کے حوالے سے قلندر آباد بازار اور تھانہ مانگل کے دیگر علاقوں میں سکیورٹی کا معقول بندوبست کرنے کے ساتھ ساتھ سی پیک کے جاری کام اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو فل پروف بنانے اور ان کی رہائش گاہوں کے ایریا میں پولیس گشت کویقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ تھانہ آنے والے سائیلین کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقینی دہانی کی ہدایت کی اس دوران تھانہ کی صفائی ستھرائی اور مرمتی کے کام کی جلد تکمیل کی ہدایت دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں