آل پاکستان یوٹیلٹی سٹورز کے چیئرمین عارف حسین شاہ کی گرفتاری موجودہ حکومت کی ناکامی ہے
مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر ) آل پاکستان یوٹیلٹی سٹوزکےچیئرمین عارف حسین شاہ کی گرفتاری موجودہ حکومت کی ناکامی ہے۔ عارف حسین شاہ کو فی الفور رہاکیاجائے۔ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) چھترہلین کےجنرل سیکرٹی عارف سواتی نے میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) چھترپلین کے جنرل سیکرٹری عارف خان سواتی نےمیڈیاکے نمائندوں سےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ آل پاکستان یوٹیلٹی سٹورز کے
چیئرمین عارف حسین شاہ کی گرفتاری موجودہ حکومت کی ناکامی ہے انھوں نے کہا کہ ان کا قصورہے یہ ہے کہ انھوں نے غریب عوام کے حق کےلئے آوازبلندکی اوررمضان المبارک میں غریب عوام کے لئے
حکومت وقت سے ریلیف مانگاہم عارف حسین شاہ کی گرفتاری کی پرزور مزمت کرتے ہیں اورہمارا مطالبہ ہے کہ انھیں فوری رہاکیاجائےاگر انھیں رہاناکیاگیا توہم شاہراہ ریشم بلاک کرکےبھرپور احتجاج کریں گے۔