ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس ایس پی زیب اللہ خان کی ضلع مانسہرہ کے تمام شہداءپولیس کے لواحقین کے ساتھ ملاقات 85

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس ایس پی زیب اللہ خان کی ضلع مانسہرہ کے تمام شہداءپولیس کے لواحقین کے ساتھ ملاقات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس ایس پی زیب اللہ خان کی ضلع مانسہرہ کے تمام شہداءپولیس کے لواحقین کے ساتھ ملاقات

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان نے ضلع مانسہرہ کے تمام شہداءپولیس کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کی شہداء کے لواحقین کے ساتھ

ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان کا کہنا تھا کہ ضلع مانسہرہ میں امن آمان کی فضاء کو قائم رکھنے اور عوام کو پرسکون ماحول فراہم کرنےکے لئیے مانسہرہ پولیس کے 29 افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔اور آئیندہ بھی مانسہرہ پولیس ضلع مانسہرہ کی عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گےانکا مزید کہنا تھا کہ شہداء کے لواحقین کے لئیے انکے دفتر کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں ۔وہ کسی بھی وقت انکے دفتر آکر اپنے مسائل سے انکو آگاہ کر سکتے ہیںدفتری سٹاف کو مخاطب کرتے ہوئے ڈی۔پی۔او مانسہرہ کاکہنا تھا کہ شہداء کی فیملیز کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور انکے ہر جائز کام کو اولین ترجیع دی جائے۔ اس موقع پر ڈی۔پی۔او مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان نے شہداء مانسہرہ پولیس کےلواحقین میں رمضان پیکج بھی تقسیم کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں