غریب لوگوں کیلئے افطار پارٹی کا تھانہ دوبیر میں اہتمام کیا گیا محمد سلیمان خان 130

غریب لوگوں کیلئے افطار پارٹی کا تھانہ دوبیر میں اہتمام کیا گیا محمد سلیمان خان

غریب لوگوں کیلئے افطار پارٹی کا تھانہ دوبیر میں اہتمام کیا گیا محمد سلیمان خان

ایبٹ آباد (رپورٹ:وقاص باکسر)ضلعی پولیس آفیسر لوئر کوہستان محمد سلیمان خان صاحب کی طرف سے لوئر کوہستان پولیس کے افسران، اہلکاران اور غریب لوگوں کیلئے افطار پارٹی کا تھانہ دوبیر میں اہتمام کیا گیا۔۔
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 17-05-2019 کو ضلعی پولیس آفیسر لوئر کوہستان محمد سلیمان خان صاحب کی طرف سے لوئر کوہستان پولیس کے تمام آفیسران،اہلکاران اور غریب لوگوں کیلئے رمضان المبارک کا گیارویں روزہ افطار کرنے کا تھانہ دوبیر میں اہتمام کیا گیا۔
جس میں ڈی ایس پی سرکل پٹن اورنگزیب خان،آر آئی پولیس لائن امیر حاتم خان،ایس ایچ او تھانہ دوبیر شکیل خان،ٹریفک سٹاف اور کثیر تعداد میں افسران و اہلکاروں،اور لوگوں نے شرکت کی۔
افطاری سے پہلے پورے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی خصوصا ضلع لوئر کوہستان کے امن و امان اور تمام شہداء پولیس،افواج پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔
خیبر پختونخواہ پولیس فورس کے افسران کا اس طرح ہمارے مذہبی اور خاص موقعوں پر شرکت کرنا پولیس فورس کے اہلکاروں کیلئے باعث فخر ہیں ہمارے سینئر افسران کی اسی یکجہتی کی بدولت ہمارے فورسز کے جوانوں کا مورال بلند اور ان کی حوصلہ افزائی ہمیشہ اُفق نگاہ رہتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں