ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ علی شیر خان کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کی چیکنگ
ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر) مانسہرہ میں یوٹیلٹی سٹورز پر سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے اور جن اشیاء پر سبسٹڈی دی گئی ہے ان کی بلیک میں فروخت کو روکنے کے لئے
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر ایڈیشنل اے سی علی شیر خان اور ایریا منیجر یوٹیلٹی سٹورز کارپورہشن اختشام خان نے بفہ ترنگڑی صابر شاہ خوجگان اور شوکت آباد کے یوٹیلٹی سٹورز کا وزٹ کیا اس موقع پر ایڈیشنل اے سی علی شیر خان نے یوٹیلٹی سٹورز میں تمام اشیاء چیک کی جبکہ عوام کو
سستی اشیاء فراہمی کے حوالے سے تمام یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کو سختی سے تاکید کی کہ رمضان میں عوام کو حکومت کی جانب سے جن اشیاء پر سبسٹڈی دی گئی ان کی فراہمی یقینی بنائی جائے وزٹ کے دوران انھوں نے بفہ کے مختلف بازاروں اسی طرح ترنگڑی صابر شاہ خواجگان اور شوکت آباد کے بازاروں کا وزٹ بھی کیا اور اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کے بارے میں چھان بین بھی
کی جبکہ گندگی پر کئی دکانداروں کو چالان بھی کئے ایڈیشنل اے سی علی شیر خان کی اس رمضان میں سستے بازاروں کے وزٹ ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی اور جعلی اشیاء بنانے والوں کے خلاف محکمہ خوراک کے ساتھ مل کر کاروائیوں پر عوامی وسماجی خلقوں نے اسے خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پہلے بار کوئی ایسا آفیسر سامنے آیا ہے جو مخلص ہو کر عوام کی خدمت کر رہا ہے