اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولڈ شوکت سلطان ہمراہ فوڈ سپروائزد شعیب لودھی کا شاہنواز چوک مانسہرہ میں چھاپہ 95

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولڈ شوکت سلطان ہمراہ فوڈ سپروائزد شعیب لودھی کا شاہنواز چوک مانسہرہ میں چھاپہ

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولڈ شوکت سلطان ہمراہ فوڈ سپروائزد شعیب لودھی کا شاہنواز چوک مانسہرہ میں چھاپہ

مانسہرہ (ابرار احمد سٹی رپورٹر) چند دن قبل جعلی جام بنانے والی فیکٹری سیل کرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر طلعت فہد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان کو دیسی گھی کے نام پر جعلی گھی بنا کر فروخت کرنے کی شکایات موصول ہوئی جن کی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولڈ شوکت سلطان ہمراہ فوڈ سپروائزد شعیب لودھی نے شاہنواز چوک مانسہرہ میں چھاپہ مار دیسی گھی کے نام پر جعلی گھی بنا کر ضلع بھر میں فروخت کرنے والی فیکٹری کو سیل کر دیا فیکٹری سے 20کلوجعلی

گھی اور سینکڑوں کی تعداد میں خالی بالٹیاں برآمد کر لی گئی جبکہ تین ملزموں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ملزمان دیسی گھی کے نام پر جعلی گھی بنا کر ضلع بھر میں فروخت کرتے تھے اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے کہا کہ ضلع مانسہرہ میں کھانے پینے کی جعلی اشیاء بنا کر فروخت کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ان کا کہنا تھا کہ عوام کسی بھی جگہ کھانے پینے کی جعلی

اشیاء بنانے والی فیکٹری دیکھیں تو اسی وقت ہم سے رابطہ کریں ان کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے جعلی گھی بنانے والی فیکٹری سیل کرنے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں