پولیس عوام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور باہمی روابط 98

پولیس عوام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور باہمی روابط

پولیس عوام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور باہمی روابط

ایبٹ آباد (رپورٹ (وقاص باکسر) خیبر پختونخواہ پولیس ضلع لوئر کوہستان۔عوام اور پولیس کے درمیان دوریاں ختم کرنے اور پولیس عوام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور باہمی روابط کو فروغ دینے کیلئے لوئر کوہستان پولیس کا احسن اقدام تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 17-05-2019 کو

ڈی-آئی-جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل صاحب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان محمد سلیمان خان صاحب نے تمام سرکلز کے ڈی۔ایس۔پیز صاحبان اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز صاحبان کو پولیس اور عوام کوایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرنے اور باہمی روابط کو بہتر بنانے کے لئیے اپنے اپنے تھانے کی حدود کی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی تلقین کی۔
جس پر تمام سرکل کے ڈی۔ایس۔پیز صاحبان اورضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز صاحبان نے اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود کی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ علماء کرام اور عوام کے ساتھ ملاقات کی اور انکےمسائل سنے۔اس موقع پر لوئرکوہستان پولیس کے افسران نے عوام سے اپیل کی کہ ضلع لوئرکوہستان کے امن و امان کےقیام کےلئیے اور جرائم کے خاتمہ کےلئیے لوئرکوہستان پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فورا متعلقہ تھانے یا لوئرکوہستان پولیس کےکنٹرول روم نمبر 0998405012 پر دیں۔
*لوئر کوہستان کے عوام نے پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں ختم کرنے اور ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہونے کے اس اقدام کو خوب سراہااور افسران کویقین دہانی کرائ کہ لوئرکوہستان کی عوام اپنی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں