85

بھارت کے عام انتخابات کے آخری اور ساتویں مرحلے کے لیے ووٹنگ

بھارت کے عام انتخابات کے آخری اور ساتویں مرحلے کے لیے ووٹنگ

سات مراحل کے دوران ہونے والی ووٹنگ کی گنتی 23 مئی کو ہوگی جس کے بعد اُسی روز انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

نئی دلی: بھارت کے عام انتخابات کے ساتواں اور آخری مرحلے کے دوران 10 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا (قومی اسمبلی) کے انتخابات کے ساتویں مرحلے میں 8 ریاستوں کی 59 نشستوں پر پولنگ کا عمل ہوا جس میں 10 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کئے۔ 

ووٹنگ کے دوران ریاست اتر پردیش، بہار، پنجاب اور مغربی بنگال میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپوزیشن امیدواروں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی بھی امیدواروں میں شامل ہیں جو وراناسائی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونا انتخابی عمل آج مکمل ہوگا جس کے دوران مختلف ریاستوں میں 7 مراحل کے دوران ووٹنگ ہوئی اور 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد اُسی روز انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں