میرا کسی سے کوئی تنازعہ واختلاف نہیں ہے،سابق ای ڈی او فائزہ شفیع 85

میرا کسی سے کوئی تنازعہ واختلاف نہیں ہے،سابق ای ڈی او فائزہ شفیع

میرا کسی سے کوئی تنازعہ واختلاف نہیں ہے،سابق ای ڈی او فائزہ شفیع

ایبٹ أباد (وقاص باکسر سے)میرا کسی سے کوئی تنازعہ واختلاف نہیں ہے میرے خلاف سوشل میڈیااوراخبارات میں چھپنے والی خبروں میں کوٸی صداقت نہیں ہے اگر کرپشن ثابت ہو گئی تو نوکری چھوڑدوں گی دو کمروں میں رہائش پزیر ہوں مناسب جگہ ملتے ہی وہاں سے چلی جائوں گی ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سابق ای ڈی او فائزہ شفیع نےایبٹ آباد کے معروف جرنلسٹ وقاص باکسر سے کیا انہوں نے کہا کہ میرا زاتی اختلاف کسی سے نہیں ہے سوشل میڈیا اور اخبارات میں چھپنے والی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے میں پرنسپل گورنمنٹ گرلزہائی سکول کی پرنسپل نمبرون کو مہیا کیے گۓ دوکمروں میں رہائش پزیر ہوں ہم أنے اور جانے کے لیے بیرونی راستہ استعمال کرتے ہیں میرا ڈی او ایجوکيشن فی میل ریحانہ یاسمین سے کوئی زاتی اختلاف نہیں ہے انکی طرف سے لگاۓ گۓ الزام پر دکھ ہوا ہے جب سے میری یہاں سے ٹرانسفر ہوئی ہے میں دوبارہ أفس میں نہیں أٸی میں نے ہمیشہ اپنی ڈیوٹی انتہائی ایمانداری سے سرانجام دی ہے اگر مجھ پر ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہو گئ نوکری چھوڑ دوں گی کراۓ کے لکھاریوں کی خبروں پر کبھی بھی میں نے غور نہیں کیا اور نہ ہی انہیں اہمیت دی ڈی او فی میل کم از کم میرے خلاف زمہ درانہ بیانات دیتی اخلاقی طورپر بھی أفیسر ایک دوسرےکو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں