قصور سیورج لائنون کی بندش چونیاں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار 70

قصور سیورج لائنون کی بندش چونیاں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

قصور سیورج لائنون کی بندش چونیاں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

قصور(رپورٹ:مقصود انجم کمبوہ)سیورج لائنون کی بندش چونیا ںروڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ابلتے گٹروںکا گندا پانی روڈ ،گلیوں بازاروں اور گھروں کی زینت بن گیا ۔انتظامیہ کی ہٹ دھرمی بدستور قائم شہری سراپا احتجاج ڈی سی قصور سے نوٹس کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق چونیاں روڈ پر بند سیورج لائنون کی وجہ سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا روڈ جہاں تباہ ہو رہا ہے وہاں علاقہ مکین گٹروں کے گندے پانی کی وجہ سے اذیت کا شکار ہیں گٹروںکا گندا پانی روڈ کے ساتھ ساتھ گلیوں بازاروں سے ہوتا ہوا گھروں میں داخل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مکین جلدی اور سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جو شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی قصور سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں