ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے جدون پلازہ اور منڈیاں بازار کا اچانک دورہ 99

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے جدون پلازہ اور منڈیاں بازار کا اچانک دورہ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے جدون پلازہ اور منڈیاں بازار کا اچانک دورہ

ایبٹ آباد(وقاص باکسر سے )ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے جدون پلازہ اور منڈیاں بازار کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے جدون پلازہ اور منڈیاں بازار کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی ایس پی کینٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جدون پلازہ اور منڈیاں کا علاقہ بہت گنجان آباد علاقہ ہے اور رمضان کے آخری ایام میں لوگوں کی بہت رش ہوتی ہے اس لیے پولیس سیکیورٹی کو مزید موثر اور بہتر بنایا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے ، ڈی ایس پی میرپور اور ایس ایچ او تھانہ میرپور کومزید کہا منی اڈوں اور غیر ضروری پارکنگ کو ختم کیا جائے اور گاڑیوں کی پارکنگ والی جگہ پرسخت نگرانی کی جائے تاکہ گاڑی چوری کی واردات نہ ہوسکے ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ خواتین کی خریداری والی جگہوں پر لیڈیز پولیس کی گشت بھی لگائی جائے تاکہ خریداری کیلئے آئی ہوئی خواتین کو پولیس سیکیورٹی کی صورتحال میسر ہوسکے ۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے جدون پلازہ اور منڈیاں کے تاجران سے بھی ملاقات کی اور پولیس کی طرف سے میسر سیکیورٹی سہولیات کے بارے میں بھی پوچھا، تاجران نے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا اور ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کرہمارے پاس آئے اور ہمارے مسائل سنیں ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی تاجر یا دیگر کسی بھی شخص کو محکمہ پولیس کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تووہ کسی بھی وقت میرے دفتر تشریف لاسکتے ہیں اور عوام کی خدمت کرنا اور عوام کو بہتر سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں