مانسہرہ کی یونین کونسل سم۔میں فائرنگ، قتل کیس میں جیل سے رہا ہونے والا جبوڑی کا رہائشی قتل کر دیا گیا 91

مانسہرہ کی یونین کونسل سم۔میں فائرنگ، قتل کیس میں جیل سے رہا ہونے والا جبوڑی کا رہائشی قتل کر دیا گیا

مانسہرہ کی یونین کونسل سم۔میں فائرنگ، قتل کیس میں جیل سے رہا ہونے والا جبوڑی کا رہائشی قتل کر دیا گیا

مانسہرہ (ابرار احمد سٹی رپورٹر) مانسہرہ کی یونین کونسل سم۔میں فائرنگ، قتل کیس میں جیل سے رہا ہونے والا جبوڑی کا رہائشی قتل کر دیا گیا۔
یونین۔کونسل سم میں دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے قتل ہونے والے عالم زیب عرف زیبا پسران محبوب کا تعلق جبوڑی کے گاوں کلساں سے تھا ، اورنگزیب ولد احمد جی سکنہ کلساں جبوڑی کے قتل کیس میں کافی عرصہ سے ڈسٹرکٹ جیل میں قید تھا ، دوسرےبھائی شاہجہان کے ہمراہ جیل سے رہا ہوئے تھے اور اپنی بہن کے گھر سم میں میں ٹھرے ہوئے تھے کہ آج صبح پانچ بجے کے قریب مقتول اورنگزیب کے بھائی محمد درویش نے اپنے بھائی کا بدلہ لینے کے لئیے فائرنگ کر کے قتل کر دیا فائرنگ سے مقتول کا بہنوئی اور ملزم محمد درویش بھی پراسرار طور پر زخمی ہو گیے۔ جنہیں زخمی حالت تھانہ شنکیاری پولیس نے گرفتار کر کے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا ہے۔مقتول کے قتل کی زمہ داری ہمارے عدالتی اور پراسیکیوشن سسٹم پر عائد ہوتی ہے جو متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہا اور وہ خود اسلحہ اٹھانے پر مجبور ہوئے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں