64

ہونڈا اٹلس کمپنی کے سربراہان کے ہمراہ مانسہرہ پریس کلب میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

ہونڈا اٹلس کمپنی کے سربراہان کے ہمراہ مانسہرہ پریس کلب میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
مانسہرہ (ابرار احمد سٹی رپورٹر) ڈی۔پی۔او مانسہرہ نے ہونڈا اٹلس کمپنی کے سربراہان کے ہمراہ مانسہرہ پریس کلب میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔جس میں صدر ڈسٹرکٹ بار کلب مانسہرہ ، صدر پریس کلب مانسہرہ اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے علاوہ سکول کے نوجوان بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ڈی۔پی۔او مانسہرہ نے سیمینار میں موجود تمام افراد کو روڈ سیفٹی کے حوالے اہم معلومات فراہم کی۔جن پر عمل پیرا ہوکر کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچہ جا سکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہمارے ملک کا اثاثہ ہے۔نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پورے ضلع مانسہرہ میں میرا میسج پہنچا دیں
کہ ٹریفک قوانین آپکی بہتری کے لئیے بنائے گئے ہیں۔ان اصولوں پر عمل پیرا ہونے سے ہمارا ہی فائدہ ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سفر کےدوران انتہائ صبر تحمل کامظاہرہ کریں۔ بچوں کےوالدین کومخاطب کرتے ہوئے
ڈی۔پی۔اومانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان کا کہنا تھا کہ اپنےکم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگزمت دیں۔ انکا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ اور گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔خود بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں
اور اپنے دوستوں کو بھی ٹریفک کے اصولوں پر عملدرآمد کرنے کی تلقین کریں۔۔ سمینار کے اختتام پر ڈی۔پی۔او مانسہرہ اور ہونڈا اٹلس کمپنی کےسربراہان نے مانسہرہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں میں ہیلمٹ بھی تقیسم کئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں