پاکستان ریڈیو سٹیشن کی بندش کسی صورت قبول نہیں 91

پاکستان ریڈیو سٹیشن کی بندش کسی صورت قبول نہیں

پاکستان ریڈیو سٹیشن کی بندش کسی صورت قبول نہیں

ایبٹ آباد (رپورٹ:وقاص باکسر) ایبٹ آباد قومی صوبائی ممبران کی نااہلی ریڈیو سٹیشن کی مجوزہ بندش کے خلاف ریڈیو سے وابسطہ فنکاروں تجزیہ کاروں ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹ پریس کلب الیکٹرانک میڈیا کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ. بندش کے خلاف کمشنر آفس سمیت اسلام آباد میں دھرنے کی دھمکی پاکستان ریڈیو سٹیشن کی بندش کسی صورت قبول نہیں ہزارہ کی آواز دبانے والے ہوش کے ناخن لیں اراکین اسمبلی اپنا کردار ادا کریں وگر عید کے بعد سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہو گا اور احتجاجی کیمپ بھی لگایا جائے گا ان خیالات کا اظہار احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے آمنہ سردار پاکستان فیڈرل یونین کے رکن مجلس عاملہ سردار شفیق احمد جنرل سیکرٹری ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹ اقبال ساغر صدر الیکٹرانک یونین سید طاہر حسین شاہ عادل عباسی ریڈیو پاکستان کے زبیر صدیقی مشتاق خان تحصیل ممبر صاعقہ نوشین اور دیگر مقررین نے کیا ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو سٹیشن کو کسی سازش کا حصہ نہیں بننے دیں گے ہزارہ کے لاکھوں عوام کی آواز ہے یہاں ہندکو سمیت مقامی زبانوں کے فروغ وترقی کے لئے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ہزارہ کا واحد ریڈیو سٹیشن کی مجوزہ بندش کے خلاف اراکین قومی اسمبلی کو فوری مداخلت کرتے ہوئے آواز بند کریں مقررین کا کہنا تھا کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو عید کے بعد بھر پور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں