آزاد ویزہ کا کوئی تصور نہیں ہے اور نہ ہی آزاد ویزہ جاری کیا جاتا ہے 159

آزاد ویزہ کا کوئی تصور نہیں ہے اور نہ ہی آزاد ویزہ جاری کیا جاتا ہے

آزاد ویزہ کا کوئی تصور نہیں ہے اور نہ ہی آزاد ویزہ جاری کیا جاتا ہے

دبئی(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) آزاد ویزہ کا کوئی تصور نہیں ہے اور نہ ہی آزاد ویزہ جاری کیا جاتا ہے معصوم پاکستانیوں کو لوٹنے کے لئے بعض پاکستانی آزاد ویزہ کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا کر لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر کفیل کی اجازت کے بغیر کوئی بھی غیر ملکی فرد آزادانہ طور پر کام نہیں کر سکتا ۔یہاں ویزوں کا اپنا ایک طریقہ کار ہے جس سے اکثر پاکستانی لا علم ہیںہر شعبے کے لئے مطلقہ ویزہ جاری کیا جاتا ہے اور اس ویزہ کا حامل شخص اسی شعبے میں کام کر سکتا ہے لہذا آزاد ویزہ ایک فراڈ ہے جو چند پاکستانیوں نے شروع کیا ہے اس سے نا صرف پاکستان کی بد نامی ہو رہی ہے بلکہ آزاد ویزہ کے نام پر آنے والا شخص بعد میں کئی مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے جس میں بعض اوقات جیل کی سزا بھی ہو جاتی ہے جبکہ ڈی پورٹ ہو نا تو معمول کی بات ہے کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ میں پاکستانیوں سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسے فراڈیوں سے ہو شیار ہیں اور آزاد ویزہ کے نام پر بے وقوف بن کر اپنے لئے مشکلات پیدا نہ کریں اس سلسلے میں اپنی ویزہ اور دیگر اسناد کی تصدیق کے لئے میرے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں