69

ڈی پی او مانسہرہ کی خصوصی ہدایت پر تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ

ڈی پی او مانسہرہ کی خصوصی ہدایت پر تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ

مانسہرہ (ابرار احمد سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر گڑھی حبیب اللہ کا بدنام زمانہ منشیات فروش بابر لاہوریا گرفتار۔۔۔۔ تفصیلات کے

مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش بابر لاہوریا کو ایس۔ایچ۔او تھانہ گڑھی حبیب اللہ یاسر خان نے 3 ایم۔پی۔او کےتحت گرفتار کر کے نہ صرف گڑھی حبیب اللہ بلکہ ضلع بدر کر دیا، جسے ہری پور / ڈی آئی خان جیل منتقل کیا جائے

گا۔ڈی پی او مانسہرہ کی خصوصی ہدایت پر تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایس۔ایچ۔او تھانہ گڑھی حبیب اللہ یاسر خان اور ان کی ٹیم نے کارروائی کی۔۔منشیات فروش ملزم بابر لاہوریا پر 36 کے قریب ایف۔آئ۔آرز درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں