غریب دھاڑی داروں کے خلاف آپریشن کے نام پر کاروائی انتہائی شرمناک ہے 80

غریب دھاڑی داروں کے خلاف آپریشن کے نام پر کاروائی انتہائی شرمناک ہے

غریب دھاڑی داروں کے خلاف آپریشن کے نام پر کاروائی انتہائی شرمناک ہے

مانسہرہ (ابرار احمد سٹی رپورٹر) انجمن تاجران جبوڑی کے صدر عبدالواحد خان نے میڈیا آفس میں بات چیت کرتے ہوے کہا کہ محکمہ جنگلات کی غریب دکانداروں کے خلاف کاروائی انتہائی قابل مزمت اور قابل افسوس ہےمحکمہ جنگلات کی پالیسی سمجھ میں نہیں آتی۔ایک طرف ٹمبر مافیا کو

محکمہ کی مکمل حمائت حاصل ہے جبکہ دوسری طرف غریب دھاڑی داروں کے خلاف آپریشن کے نام پر کاروائی انتہائی شرمناک ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جاے کم ہےمحکمہ جنگلات کی امتیازی پالیسیوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ پیش کرتے ہیں کہ محکمہ پہلے ٹمبر

مافیا کے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاے اس کے بعد چھوٹے کارخانہ داروں کے خلاف کاروائی کرے ٹرکوں میں لکڑی کی سمگلنگ جائز قرار پاے جبکہ دوسری طرف بالن کی لکڑی پر بھی بھاری جرمانے عائد کیے جائیں یہ پالیسی کسی طور قابل قبول اور قابل برداشت نہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ہہمیں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں