84

مانسہرہ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل کی خصوصی ہدایات پر خصوصی مہم کا آغاز

مانسہرہ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل کی خصوصی ہدایات پر خصوصی مہم کا آغاز

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) پولیس ضلع مانسہرہ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل کی خصوصی ہدایات پرایس۔ ایس۔پی انوسٹی گیشن مانسہرہ عارف جاوید کا بچوں کو جنسی تشدد سے بچاؤ کے لئیے خصوصی مہم کا آغازبیکن ہاؤس سکول مانسہرہ کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 28.05.2019کو ایس۔ایس۔پی انوسٹی گیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید نے بچوں کو جنسی تشدد سے بچاؤ کے لئیے بیکن ہاؤس سکول کا دورہ کیا۔
ایس۔ایس۔پی انوسٹی گیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید نے بچوں کو جنسی تشدد سے بچاؤ کے متعلق آگاہ کیا۔انکا کہنا تھا کہ کسی بھی اجنبی شخص کے ساتھ ہرگز مت جائیں اور کسی بھی اجنبی شخص سے کوئ بھی کھانے کی چیز ہزگز مت لے کر کھائیں۔۔
علاوہ ازیں ایس۔ ایس۔پی انوسٹیگیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید اور پی۔اے۔ایس۔ائ حمزہ خان نے سکول کے بچوں کو ٹریفک قوانین کےمتعلق بھی آگاہ کیا۔
سکول ایڈمنسٹریشن کو سکول کی سکیورٹی کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کرتے ہوۓ ایس۔ایس۔پی انوسٹی گیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید کا کہنا تھا کہ بچوں کی سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے۔بچوں کے فل پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جاۓ تاکہ تمام بچے بلاخوف خطر تعلیم حاصل کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں