دن دیہاڑے معمولی تکرار پر چھٹی جماعت کے طالب علم کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار ۔
ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی قمر حیات خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او کینٹ طاہر سلیم کی ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی دن دیہاڑے معمولی تکرار پر چھٹی جماعت کے طالب علم کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار ۔
ایبٹ آباد تھانہ کینٹ کی حدود لنک روڈ سابقہ معمولی تو تکرار پر دو نوجوانوں سرمد ولد صابر اور معز ولد شہزاد نے فائرنگ کر کے چھٹی جماعت کے طالبعلم چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی محمد علی کو بزریعہ فائرنگ قتل کیا
جن کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقتول محمد علی کے والد کالا خان سکنہ کھولہ کیہال کی مدعیت میں مقدمہ علت 577 مورخہ 28 مئی 2019 جرم 302/34 پی پی سی درج رجسٹرڈ کیا ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کینٹ پولیس نے ایس ایچ او کینٹ نے 24 گھنٹے کے اندر اندر ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔