73

فرشتہ مہمند کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ارم فاطمہ ترک

فرشتہ مہمند کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ارم فاطمہ ترک

پشاور(چیف اکرام الدین)عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی نائب صدرہ محترمہ ارم فاطمہ ترک نے کہا کہ ملک میں معصوم بچوں کے ساتھ جنسی درندگی، زیادتی،اور معصوم بچوں کے بے گناہ قتل عام کی پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کلمہ طیبہ کے نام سے بنی ہوئی ملک میں معصوم بچے درندگی کا شکار ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کہ ملک میں معصوم بچوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے

اور کیوں.ملک میں معصوم بچوں کے ساتھ جاری زیادتی، قتل عام، اور لاشوں کی بے حرمتی ریاست پاکستان کے موجودہ سیاستدانوں کیلئے سوالیہ نشان ہے محترمہ ارم فاطمہ ترک نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان میں عدل و انصاف کا قانون نہیں ہے

اگر انصاف کا قانون ہوتا تو آج ایسے واقعات پیش نہ آتےانہوں نے کہا کہ موجودہ بے ضمیر اور کرپٹ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث مجرموں کو کفر کردار تک پہنچایا جائے تا کہ کل کسی اور حوا کی بیٹی کے ساتھ ایسا نہ ہو انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تعالی معصوم فرشتہ مہمند کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اللہ تعالی انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں