123

حکومت دو کرپٹ سیاسی خاندانوں کے دباؤمیں نہیں آئے گی، حاجی مقصودصابر انصاری

حکومت دو کرپٹ سیاسی خاندانوں کے دباؤمیں نہیں آئے گی، حاجی مقصودصابر انصاری

قصور(رپورٹ:مقصود انجم کمبوہ) حکومت دو کرپٹ سیاسی خاندانوں کے دباؤمیں نہیں آئے گی،اپوزیشن کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کرپشن کے خلاف جاری احتسابی عمل پر حکومت سے سودے بازی کےلئے

دباو کی ناکام کوشش ہے، ملک میں عارضی معاشی بحران ہے، حکومت درست فیصلے کر رہی ہے، جلد پاکستان معاشی بحران سے نکل جائے گی، حالات جلد بہتری کی طرف جائیں گے اور سارے چور جیل میں ہونگے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے معیشت کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا،

ان خیالات کا اظہار رہنماپاکستان تحریک انصاف حاجی مقصودصابر انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرپشن نے پاکستان کے پیدا ہونے والے بچے کو بھی مقروض کر دیا ہے، ملکی وسائل لوٹنے والوں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے، جس نے بھی ملکی دولت کو لوٹا وہ نا قابل معافی ہے،

عوام کرپٹ سیاسی جماعتوں کو مسترد کر چکے ہیں، اپوزیشن کی نئی صف بندی بری طرح ناکامی سے دو چار ہو گی، لوٹ گھسوٹ کی سیاست اب ہمیشہ کےلئے ختم ہونے والی ہے، چند ماہ تک پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا اور پاکستان کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے، کیونکہ پاکستان کو عمران خان کی قیادت میں ایماندار لیڈر شپ مل چکی ہے، جو قوم کی پائی پائی ملک و قوم پر ہی لگائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں