تھانہ سٹی کی حدود مین بازار میں باجوڑی بھانجے نے چھڑیاں مار کر ماموں کو قتل کردیا 111

تھانہ سٹی کی حدود مین بازار میں باجوڑی بھانجے نے چھڑیاں مار کر ماموں کو قتل کردیا

تھانہ سٹی کی حدود مین بازار میں باجوڑی بھانجے نے چھڑیاں مار کر ماموں کو قتل کردیا

ایبٹ آباد(وقاص باکسر سے ) تھانہ سٹی کی حدود مین بازار میں باجوڑی بھانجے نے چھڑیاں مار کر ماموں کو قتل کردیا جبکہ تین ماموں زار بھائی شدید زخمی ہوگئےجاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا پولیس نے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جب کہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ جمعہ کے روز تھانہ سٹی کی حدود مین بازار میں ماموں اور بھانجھے کے درمیان معمولی توں تکرار پر دونوں گروپوں میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا جس کے نتیجے میں ارشاد ولد نیاز علی نے دیگر 3 ساتھیوں کے ہمراہ چھریاں مار کر علی حیدر کو قتل کر دیا جبکہ اسکے 2 بیٹوں سمیت 3 افراد کو شدید زخمی کر دیا جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کینٹ یاسین جنجوعہ اور ایس ایچ او سٹی کیڈٹ نواز بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور جابحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں جابحق ہونے والے حیدر علی کو پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ جبکہ زخمی ہونے والے ابراہیم ولد علی حیدر لال محمد ولد ولی رحمن نور حبیب ولد عبدالوکیل کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے 4 ملزمان واجد اسامہ ارشاد اور فرمان کے خلاف تھانہ سٹی میں زیر دفعہ 302/ 324 /34 کا مقدمہ درج کر کے ارشاد کو گرفتار کر لیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کو سلسلہ جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں