80

عیدالفطر کے بعد اے این پی کا صوبہ بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان

عیدالفطر کے بعد اے این پی کا صوبہ بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان

جرمن(رپورٹ:چیف اکرام الدین)عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے فیصل زیب خان نے کہا کہ روز بروز مہنگائی خورد و نوش کی چیزوں میں اضافے کی وجہ سے عوام ذہنی بیماریوں کا شکار ہے

انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس، خورد و نوش اشیاء اور حکومت کی طرف سے دیگر ٹیکسوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم و نہ انصافی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف کی بجائے زلیل و خوار کر رہی ہے

جو موجودہ ناکام اور کرپٹ حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا موجودہ حکومت نے 9 مہینوں میں ملک کا بیڑہ غرق کیا ڈالر کی قیمت روز بروز بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عوام پر جاری مہنگائی کی شدید مذمت کرتے ہیں

رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے فیصل زیب خان نے گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی اعلی قیادت کے مطابق عید الفطر کے بعد ملک بھر میں حکومت کی طرف سے جاری مہنگائی اور دیگر اشیاء کے ٹیکسوں میں اضافے کی خلاف خیبر پختونخواہ کے

ضلع بھر میں عوامی نیشنل پارٹی کا جلوس اور احتجاج ہوگا جس میں خیبر پختونخواہ کے غیور عوام اور عوامی نشان پارٹی کے کارکنان اور دیگر شمولیت کرے گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے ساتھ جاری ناروا سلوک اور ظلم و ستم بند کرے اور مہنگائی اور دیگر اشیاء کے ٹیکسوں میں اضافے کی بجائے کمی پیدا کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں