89

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، پاک فوج کے تین افسران سمیت 4 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی فائل فوٹو: آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان کے علاقے خاڑ کمر میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے تین افسران سمیت 4 جوان شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تلعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹینٹ کرنل راشد کریم بیگ، میجر معیز مقصود شامل، کیپٹن عارف اللہ اور لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے تھا۔ شہید میجر معیز مقصود بیگ کا تعلق کراچی سے، کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت اور لانس حوالدار ظہیر کا تعلق چکوال سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسی مقام پر فورسز نے سرچ آپریشن کر کے دہشت گردوں کے چند سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران شمالی وزیرستان میں 10 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 35 زخمی ہو چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں