سیدشبیرحسین شاہ ترمذی ممبرصوبائی یوتھ اسمبلی خیبرپختونخواہ کی میڈیا سے گفتگو 74

سیدشبیرحسین شاہ ترمذی ممبرصوبائی یوتھ اسمبلی خیبرپختونخواہ کی میڈیا سے گفتگو

سیدشبیرحسین شاہ ترمذی ممبرصوبائی یوتھ اسمبلی خیبرپختونخواہ کی میڈیا سے گفتگو

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) سیدشبیرحسین شاہ ترمذی ممبرصوبائی یوتھ اسمبلی خیبرپختونخواہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءے کہا کہ مانسہرہ سے کراچی چلنے والی تمام کوچز سروسز چلتی پھرتی موت بن چکی ہیں سب سے زیادہ حادثات ان ہی کوچز کے ہوتے ہیں اور ہزاروں لوگ سالانہ اپنے پیاروں کی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں انکے مالکان با اثر مافیہ بن چکا ہے جس کو کوئی ہاتھ ڈالنے والا نہیں ہے کھٹارا بسیں حد سے زیادہ سپیڈ اور ان ٹرینڈ ڈرائیور حادثات کی بڑی وجہ ہیں ضلعی انتظامیہ کو میں کئی بار اس اہم ایشو کے حوالے سے آگاہ کر چکا ہوں لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہوتا ڈی پی او صاحب کو کھلی کچہری میں ٹریفک انچارج مدثرضیاء صاحب کی موجودگی میں بھی آگاہ کیا تھا جس پر ڈی پی او صاحب نے فوراً کاروائی کا آرڈر کیا تھا اور باقائدہ گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے پوچھنے کا کہا تھا اور شکایت کی صورت میں فوراً کاروائی کے احکامات جاری کیئے تھے جس پر تا حال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گی ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہیکہ فوراً اس سنگین مسلئے پر توجہ دی جائے اور قیمتی جانوں کے ضیاء کو روکا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں