شوکت محمود بسر کا مروٹ ہسپتال کالج پلے گراونڈ کے علاوہ تمام یونین کونسلوں کو واٹر فلٹرشن دینے کاا علان 99

شوکت محمود بسرا کا مروٹ ہسپتال کالج پلے گراونڈ کے علاوہ تمام یونین کونسلوں کو واٹر فلٹرشن دینے کاا علان

شوکت محمود بسرا کا مروٹ ہسپتال کالج پلے گراونڈ کے علاوہ تمام یونین کونسلوں کو واٹر فلٹرشن دینے کاا علان

فورٹ عباس(رپورٹر:ابو حمزہ ساجدتحصیل فورٹ عباس)تحصیل فورٹ عباس مروٹ کے حلقہ NA 169میں ترجمان حکومت پنجاب شوکت محمود بسرااور سابقہ ایم پی اے فورٹ عباس چوہدری روف خالد مرحوم کے بیٹے حمزہ روف عوام کو عید ملنے کیلئے مروٹ پہنچ گئے عوام نے دونو ں لیڈروں کا شاندار استقبال کیا۔ان کے استقبال کے لئے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا نعت مقبول کی سعادت مروٹ کے سنئیر صافی محمد جمیل قادری نے حاصل کی ۔پروگرام انتظامیہ کے فرائض رانا عبدلقیوم اور رانا رفاقت 311 /hr نے سر انجام دئیے ۔ شوکت محمو د بسرا نے لوگوں کے مسائل سنے اور فوری حل کروانے کی یقین دہانی کروائی شوکت محمود بسرا نے اپنی تقریر میں سر عام اعلان کیا کہ SHO تھانہ مروٹ عظمت شاہین نے مروٹ میں جو رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے ہمیں بہت بری افواہیں مل رہی ہیں اگر SHO مروٹ کسی سے بھی رشوت مانگے تو سر عام آپ مجھے بتا سکتے ہیں اور SHO سمیت تمام سرکاری افسیر جو بھی کوئی آپ سے رشوت وصول کرتے ییں ہم ان شاء اللہ ان سے آپکے پیسے واپس لے کے دیں گے اس کے بعد دونوں لیڈروں نے عوام کے تما م مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔دونوں لیڈران نے عوام اور میڈیا مروٹ کے سنیئر دبنگ صحافی ابو حمزہ ساجد نمائندہ پاور پلس نیوز اور اطہر بشیر باجوہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپکے لئے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور حمزہ روف نے کہا کہ مروٹ کھچی والہ فقیر والی کے مسائل ہماری اولین ترجہی ہے اس کے بعد شوکت محمود بسر ا نے عوام کو آراضی سنٹر مروٹ نادرا سنٹر مروٹ گریڈ اسٹیشن کاجلد افتتاح نہری پانی کی قلت کے خاتمے مروٹ ہسپتال کالج پلے گرونڈ کے علاوہ تمام یونین کونسلوں کو واٹر فلٹرشن دینے کاا علان بھی کیا ۔اور باقی تمام مسائل پر غور کرتے ہوئٕے تمام عوام کویقین دہانی کروائی کہ آپ جب چاہیں ہمارے پاس آسکتے ہیں اور اپنے مسائل حل کروا سکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں