متحدہ عرب امارات میں مقیم اوورسیز پاکستانیز کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک کی قونصل جنرل احمد امجد علی سے ملاقات 131

متحدہ عرب امارات میں مقیم اوورسیز پاکستانیز کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک کی قونصل جنرل احمد امجد علی سے ملاقات

متحدہ عرب امارات میں مقیم اوورسیز پاکستانیز کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک کی قونصل جنرل احمد امجد علی سے ملاقات

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) متحدہ عرب امارات میں مقیم اوورسیز پاکستانیز کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے گزشتہ دنوں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل احمد امجد علی سے ملاقات کی اور انہیں ناردرن امارات میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،اس دوران تعلیم، صحت،


ویزہ مدت میں توسیع اور جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے علاوہ دیگر مختلف النوع موضوعات پر بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران قونصل جنرل احمد امجد علی نے کیپٹن عاصم ملک کو قونصلیٹ کی طرف سے تمام مسائل کے حل کے لئے تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ وہ مل جل کر یہاں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کریں گے۔ مثبت جواب پر اوورسیز پاکستانیز کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے قونصل جنرل احمد امجد علی کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں