‘اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتا’
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتار پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت میں توسیع مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو آج گرفتار کر لیا تھا۔
نیب حمزہ شہباز آمدن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔
مریم نواز نے حمزہ شہباز کی گرفتاری اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ معاشی سروے اور بجٹ جیسی تاریخی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
معاشی سروے اور بجٹ جیسی تاریخی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیئے گرفتاریاں تمہیں عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچا سکتیں
گرتی ہوئی دیواروں کو گرفتاریوں سے نہیں بچایا جا سکتا.جس حکومت میں پوری قوم قید کی کیفیت میں ہو، اس حکومت میں اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتا— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 11, 2019
انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ “معاشی سروے اور بجٹ جیسی تاریخی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے گرفتاریاں تمہیں عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچا سکتیں۔۔۔گرتی ہوئی دیواروں کو گرفتاریوں سے نہیں بچایا جا سکتا۔ جس حکومت میں پوری قوم قید کی کیفیت میں ہو، اس حکومت میں اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتا۔
مریم نواز نے “شاباش حمزہ شہباز” لکھ کر حمزہ شہباز کی گرفتاری کی ویڈیو بھی شئیر کی جس میں وہ فیض احمد فیض کا شعر پڑھ رہے ہیں۔
شاباش حمزہ ! 🐅 pic.twitter.com/5jRJjX5rN2
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 11, 2019
مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں حمزہ شہباز کی ہمت بڑھاتے ہوئے لکھا کہ “حمزہ سربلند ہو کے رہنا۔۔کٹھ پتلی تماشا ختم ہونے کو ہے”
کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ھے۔۔ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچیں ہیں نہ اب بچیں گے۔۔۔ حمزہ ! سربلند ھو کے رھنا۔۔کٹھ پتلی تماشا ختم ھونے کو ھے۔۔۔ انشاءاللہ !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 11, 2019