85

فورٹ عباس کے تاجر چوہدری عابد حسین عابد کا سعودی عرب میں ایکسیڈنٹ

فورٹ عباس کے تاجر چوہدری عابد حسین عابد کا سعودی عرب میں ایکسیڈنٹ

فورٹ عباس (رپورٹ:ابو حمزہ ساجد ) فورٹ عباس کے تاجر چوہدری عابد حسین عابد فوٹو سٹیٹ والے کا سعودی عرب میں ایکسیڈنٹ ٹانگیں اور بازو فریکچر۔ فورٹ عباس کے تاجر پریشان اور صحت یابی کے لیے دعائیں ۔تفصیلات کے مطابق چند دن پہلے فورٹ عباس کے معروف تاجر

چوہدری عابد حسین عابد فوٹو سٹیٹ والے اپنے بیٹے حاجی ساجد حسین ساجد کے بلوانے پر تین ماہ کے لیے اپنے اہل و عیال کے ساتھ سعودیہ پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ اور طواف اور خانہ کعبہ کی خوب زیارت کی بعد میں وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ انکے پاس چلے گئے جہاں مسجد سے واپسی پر کسی کار نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے انہیں فوری سعودیہ کے ہسپتال میں پہنچایا گیا ،




شدید زخمی ہونے کیوجہ سے انہوں نے عید بھی ہسپتال میں گزاری۔ اب وہ روبصحت ہو رہے ہیں صدر پریس کلب وارث علی سندھو ،فورٹ عباس کے لوگ خصو صاََ تاجر برادری اور صدر انجمن تاجران و چیئرمین پریس کلب حاجی محمد سلیم زاہد خصوصی طور پر اپنے تاجر بھائی کے لیے دعا گو ہیں کہ

اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کر کے عمرے کے مناسک اور پیارے آقا حضر ت محمدﷺ کے روضہ مبارک کی بار بار حاضری نصیب فرمائے اور اسکے فرمانبردار بیٹے حاجی ساجد حسین ساجد کو ہمارے پیارے بھائی کی خدمت کر کے جنت حاصل کرنے کا وسیلہ بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں