72

عوام دوستی کے سلسلے میں ڈی پی او کا کردار قابل ستائیش اور قابل تعریف ہے

عوام دوستی کے سلسلے میں ڈی پی او کا کردار قابل ستائیش اور قابل تعریف ہے

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) سرن ویلی پریس کلب کے اجلاس میں ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان اور انکی پوری ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے اور عوام دوستی کے سلسلے میں ڈی پی او کا کردار قابل ستائیش اور قابل تعریف ہے۔پولیس اور

عوام کے درمیان پائی جانیوالی خلیج کو دور کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جسپر انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔مختیار خان تنولی اورٹریفک کے شعبے میں مدثر ضیا نے جس ذمہ داری کیساتھ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروے کار لایا ہے اور ٹریفک کے شدید ترین دباو کے باوجود اپنے فرض کو جس خوبصورتی سے انجام سے دوچار کیا ہے اسپر ضلعی ٹریفک آفیسر اور

انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں شریک عبدالواحد خان۔سید مرتضٰی کاظمی۔عابد جاوید۔ناصر حسین شاہ۔نثار سواتی۔راجہ جمشید کیانی۔شہزاد حسین۔ڈاکٹر وحید الزمان۔شبیر حسین۔

ارشد خان۔احتشام خان۔محمد زیبال اور زین العابدین نے ڈی پی او مانسرہ اور انکی پوری ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اسی جذبے اور لگن کیساتھ اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں