میرا جینا مرنا اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ ہے،انکےحقوق کے لیے جدوجہد کرنا میری زندگی کا مقصد ہے 186

میرا جینا مرنا اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ ہے،انکےحقوق کے لیے جدوجہد کرنا میری زندگی کا مقصد ہے

میرا جینا مرنا اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ ہے،انکےحقوق کے لیے جدوجہد کرنا میری زندگی کا مقصد ہے
جب تک اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل نہیں ہوجاتے تب تک میں یہ جدوجہد جاری رکھوںگا، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی) معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک کا کہنا ہے کہ میرا جینا مرنا اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ ہے،انکےحقوق کے لیے جدوجہد کرنا میری زندگی کا مقصد ہے جب تک اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل نہیں ہوجاتے تب تک میں یہ جدوجہد جاری رکھوںگا، اس مقدس مشن کی تکمیل کی راہ میں جدوجہد کرتے اگر میری جان بھی چلی جائے تو مجھے اسکی بھی فکر نہیں، انکا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے پچھلے ستر سالوں سے بہت سارے مصائب دیکھے ہیں


اور ان گنت مسائل کا سامنا کیا ہے لیکن انکی داد رسائی نہیں کی گئی جو انتہائی افسوس کا مقام ہے، اپنی محنت کی کمائی سے اپنے ملک کے مستقبل کو سنوارنے والوں کیساتھ ایسا ناروا سلوک اب ناقابل برداشت ہے کم از کم میں خاموش نہیں رہونگا، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اس لیے میں ان مظلوم پاکستانیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے سر پر کفن باندھ کر نکلا ہوں اب جب تک یہ مسائل حل نہیں ہوجاتے تب تک چین سے نہیں بیٹھونگا میرا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا ہے اور وہ دن زیادہ دور نہیں جب اوورسیز پاکستانی مسائل کے گرداب سے نکل کر مسرت کے لمحات سے لطف اندوز ہو رہے ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں