بدنام زمانہ بابر ڈسپنسر کو فی الفور تبدیل کیا جائے،شہریوں کا مطالبہ
منڈی صادق گنج(غفارعباسی سٹی رپورٹر)آر ایچ سی منڈی صادق گنج میں سالوں سے تعینات بدنام زمانہ بابر ڈسپنسر کے خلاف شہریوں کا کہنا ہے کہ اسے فوری طور پر یہاں سے ہٹایا جائے۔بابر ڈسپنسر پر مبینہ طور پر جعلی ڈگری پر نوکری کرنے کا الزام بھی ہے اس پر اب تک متعدد ایف آئی آرز بھی درج ہو چکی ہیں جب کہ آر ایچ سی میں متعدد غیر اخلاقی واقعات میں بھی ملوث رہا ہے
بابر ڈسپنسر اپنی ڈیوٹی کرنے کی بجائے ہسپتال کے انتظامی معاملات میں بے جا مداخلت کرتا ہے
جعلی میڈیکل رزلٹس پر شہریوں کو لوٹتا ہے۔ بدنام زمانہ بابر ڈسپنسر کا کہنا ہے کہ میں ضلعی ہیلتھ افسران کی جائز نا جائز خواہشات پوری کرتا ہوں اس لئے مجھے ان کی جانب سے پوری آزادی ہے جو مرضی کروں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاول نگر سے مطالبہ کیا ہے کہ آر ایچ سی کو ذاتی جاگیر سمجھنے والے اس بدنام زمانہ ڈسپنسر کو فور طور پر یہاں سے ہٹایا جائے۔