117

صحافی شہید شجاعت بخاری کی پہلی برسی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

 صحافی شہید شجاعت بخاری کی پہلی برسی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

اسلام آباد (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی)جموں کشمیر جوائنٹ میڈیا فورم کے زیر اہتمام ممتاز کشمیری صحافی شہید شجاعت بخاری کی پہلی برسی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی برسی کی تقریب میں چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام ، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی ، صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر ،حریت کانفرنس کے مرکزی رہنماء سید یوسف نسیم ، چیئرمین KiiRسردار امجد یوسف ،صدر PFUJافضل بٹ ،صدر AKNSعامر محبوب , چیئرمین جموں کشمیر جوائنٹ میڈیا راجہ کفیل احمد خان ،صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار

،

جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سید اعزادار کاظمی ,سئنیر جرنلسٹس و تجزیہ کار ڈاکٹر عابد عباسی،سینئرصحافی ایڈیٹر روزنامہ کشمیر لنک خواجہ اے متین سمیت چیف ایڈیٹر روزنامہ کشمیر ایکسپریس

زاہد تبسم ,ایڈیٹر روزنامہ جموں کشمیر شہزاد راٹھور ،کاروباری شخصیت رب نواز طاہر، سینئر صحافی ارشاد محمود ، عقیل انجم ،مقصود منتظر ،بشیر عثمانی ،عثمان طاہر ،دانش ارشاد اور دیگر شریک ہوئےمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا جولوگ ڈاکٹر سید شجاعت بخاری کی سوچ سے اختلاف رکھتے تھے اور ان کے دلائل کا کوئی عقلی جواب نہیں دے پائے وہ انہیں اپنے نظریاتی اور عسکری کاروبارکے لیے خطرہ

سمجھتے تھے انہوں نے اس موثر آواز کو دبانےکا جو منصوبہ بنایا وہ شجاعت بخاری کے قتل ناحق پر منتج ہوا، شجاعت بخاری کی آواز بلاشہ جموں وکشمیر میں صحافیوں کی سب سےتوانا آواز تھی جو کشمیر، ہندوستان اور پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی گونجتی تھی۔

اس آواز کو خاموش کرنے والے بخوبی جانتے تھے کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں اس موقع پر تمام مقررین کی طرف سے خطاب کرتے ہوئے

شاندار طریقے سے عقیدت کا خراج پیش کیا گیا اور عالمی امن اور انصاف کے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کے شہید شجاعت بخاری کے قتل کی غیر جانبدارانہ انداز میںتحقیق کریں تاکہ بھارت کا مکروہ چہراہ بے نکاب ہو سکے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں