186

فورٹ عباس جامعہ حنفیہ مسجد باب الرحمت میں ختم قرآن کے موقع پر بہت بڑی تقریب

فورٹ عباس جامعہ حنفیہ مسجد باب الرحمت میں ختم قرآن کے موقع پر بہت بڑی تقریب

فورٹ عباس( رپورٹ :ابو حمزہ ساجد )فورٹ عباس جامعہ حنفیہ مسجد باب الرحمت میں ختم قرآن کے موقع پر بہت بڑی تقریب عظمت قرآن کانفرنس جس کے مہمان خصوصی صدر انجمن تاجران وچیئرمین پریس کلب حاجی محمد سلیم زاہد اور آرگنائزر فورٹ گروپ محسن جی تھے حاجی محمد سلیم زاہد نے اپنے دست مبارک سے مسجد کے نمازیوں کیطرف سے حافظ اسامہ بن اسرارکو گفٹ دیا اور اسکے

والدین و عزیز واقارب انکے تمام اساتذہ اور مسجد کے نمازیوں کو مبارکباد دی اس کے علاوہ دوسرے طلباءکو انعام محسن جی ،قاری محمد افضل گجر اور قار ی محمد شفیق نے دیے ،اور اس محفل میں فورٹ عباس کے نعت خواں نے بھی بہت احسن انداز میں اپنے کلام پیش کیے اور حافظ اسامہ نے سلسلہ رحیمیہ کی سند اپنے

استاد قاری محمد اکرام الحسن سے لے کر حضور ﷺ تک پڑھی جس کو سامعین نے بہت زیادہ پسند کیا ،اس محفل میں جامعہ کے بانی خطیب بے بدل مولانامحمد اکرم ؒ کی کمی بہت زیادہ محسوس کی گئی ، اس تقریب کے آرگنائزر ہمارے علاقہ کے معروف عالم دین مولانا ا کرم( مرحوم) کے صا حبزادہ مولانا اکرام الحسن تھے

اس تقریب میں تلاوت کی سعادت قاری بلال قادری اور نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت حافظ محمد عثمان گجر نے حاصل کی اور اس بابرکت محفل میں خصوصی آمد دنیا نعت کا عظیم نام قاری محمد آصف رشیدی جن کے خوبصورت انداز اور دلکش

لب ولہجہ سے نعت رسول مقبول ﷺاور ماں کی شان پڑھ کر سننے والوں پر سحر طاری کر دیا،اس با برکت محفل میں علاقہ بھر کی معزز شخصیات نے شرکت کی اور اس محفل کو بہت سراہا ا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں