84

بالاکوٹ روڈ پر کوٹکے پل کے قریب ٹویوٹا ہائی ایس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی

بالاکوٹ روڈ پر کوٹکے پل کے قریب ٹویوٹا ہائی ایس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) بالاکوٹ روڈ پر کوٹکے پل کے قریب ٹویوٹا ہائی ایس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ۔
تاہم ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ آگ لگنے پر افراتفری مچ گئی اور ایک مسافر کے ہاتھ سے اس افراتفری میں اترتے ہوئے ضروری کاغذات کا تھیلا گر گیا جس میں موجود مبلغ دس ہزار روپے بھی اس آگ میں جل گئے ۔
فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے ۔
سول ڈیفنس آرگنائزیشن مانسہرہ کے جوان بھی موقع پر موجود رہے اور آگ بھجانے میں فائر عملے کی مدد کی ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں