تین افراد نے پانچویں جماعت کے طالبعلم کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور (ایف ایس میڈیا نیٹ ورک)) لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن میں 3 افراد نے پانچویں جماعت کے طالب علم کو اغواءکر کے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔متاثرہ بچے کے والد عبدالرشید نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے 13 سالہ بیٹے کو 3 نامعلوم افراد نے اغوا کیا اور زیادتی کرتے رہے اور 12 دن بعد جوہر ٹاؤن کے علاقے میں چھوڑ گئے۔روزنامہ جنگ کے مطابق متاثرہ بچے کے مطابق تینوں اغوا کار اسے کریم بلاک پر ایک کوارٹر میں لے گئے جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔بچے کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس بدفعلی کا مقدمہ درج نہیں کر رہی اور اغوا کاروں سے صلح کرنے پر زور دے رہی ہے۔