159

راولپنڈی میں مرغبانی کا تربیتی کورس کل شروع ہو گا،ترجمان

راولپنڈی میں مرغبانی کا تربیتی کورس کل شروع ہو گا،ترجمان

راولپنڈی (ایف ایس میڈیانیٹ ورک) مرغبانی کے شعبے سے وابستہ افراد کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مرغبانی کا تربیتی کورس کل (17جون سی) پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی میں شروع ہو گا جو21 جون تک جاری رہے گا۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ کورس کے اوقات کار صبح9 بجے تادوپہر1 بجے ہوں گے۔

اس کورس میں شرکت کے خواہش مند خواتین و حضرات ادارہ ہذا سے درخواست فارم حاصل کر کے اپنی رجسٹریشن 17جون تک ادارہ ہذا میں جمع کروا سکتے ہیں۔ اس کورس کی کوئی فیس نہیں ہے۔مرغبانی سے وابستہ افراد اس کورس سے استفادہ حاصل کر کے اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ اپنی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں