81

کپاس کی فصل پر معیاری کرم کش سپرے کی ہدایت

کپاس کی فصل پر معیاری کرم کش سپرے کی ہدایت

راولپنڈی (ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے کرم کش ادویات کے معیاری استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ناقص سپرے مشینری اور غلط طریقہ استعمال کی وجہ سے

کرم کش زہروں کا تقریباً 50 فیصد حصہ ضائع ہوجاتا ہے جس سے نہ صرف کپاس بلکہ دوسری فصلات کی پیداواری لاگت میںبھی اضافہ ہوتا ہے جبکہ نقصان دہ کیڑوں کی زہروں کے خلاف قوتِ مدافعت میں اضافہ کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھتی ہے۔

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ کپاس کی پیداواری لاگت کا تقریباً 50 فیصد صرف کرم کش زہروں پر خرچ ہوتا ہے لہٰذا زہر پاشی صحیح آلات اور صحیح طریقہ سے کی جائے تو بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

زہر پاشی کے آلات یعنی ہینڈ سپریئرز اور ٹریکڑ بوم سپریئرزکا نہ صرف اچھا اور صحیح ہونا ضروری ہے بلکہ سپرے کرنے سے قبل ان کی کیلیبریشن(پیمانہ بندی)بھی ضروری ہے تاکہ صحیح اندازہ لگایا جاسکے کہ کونسی نوزل استعمال کرتے ہوئے کس رفتار سے چل کر کھیت میں مطلوبہ مقدار میں زہرپاشی کرنی ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں