101

ضلع مہمند ،پی کے 104 اپر مہمند سے آزاد امیدوار اور دیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کی

ضلع مہمند ،پی کے 104 اپر مہمند سے آزاد امیدوار اور دیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کی

ضلع مہمند((رپورٹ افضل صافی ))ضلع مہمند ،پی کے 104 اپر مہمند سے آزاد امیدوار ڈاکٹر اسرار صافی ،ڈاکٹر صادق صافی، ارشاد صافی، جامداد خان اور دیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم قوم پرستی پر بالکل یقین نہیں رکھتے ہیں. ہمارے لیے صافی، بائیزئی، خویزئی اور حلیمزئی ایک جسم کی مانند ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ الزامات وہ مخالفین لگا رہے ہیں.

جنہیں ہم دے خطرہ ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے منشور میں یہ بات واضح طور موجود ہے کہ ہم سب سے زیادہ توجہ زیادہ متاثرہ اور پسماندہ علاقہ تحصیل بائیزئی کو دیں گے. تحصیل صافی دہشتگردی کی جنگ میں تباہ و برباد ہوچکا ہے.

الیکشن میں کامیابی کے بعد صافی ایریا پر خصوصی توجہ دیں گے. انہوں نے کہا کہ ہم چاروں تحصیلوں میں چار اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد پر مشتمل کمیٹیاں بنائیں گے. اور ان کمیٹیوں کی مشاورت سے تمام ترقیاتی فنڈز خرچ کریں گے..




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں