97

اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی اور شہرکاری کے نتیجے میں زمین کو درپیش خطرات کے متعلق قومی سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی اور شہرکاری کے نتیجے میں زمین کو درپیش خطرات کے متعلق قومی سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی ) قومی زرعی تحقیقاتی مرکز ، اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی اور شہرکاری کے نتیجے میں زمین کو درپیش خطرات کے متعلق قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ڈاکٹر محمد عظیم خان، ممبر، غذائی تحفظ و موسمیاتی تبدیلی ، پلاننگ کمیشن آف پاکستان،

اسلام آباد نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ سیمینار میں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، پروفیسرز اور دیگر سائنسدانوں نے شرکت کی۔ سیمینار کا انعقاد سائل سائنس سوسائٹی آف پاکستان اور لینڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ، قومی زرعی تحقیقاتی

مرکز کے مشترکہ تعاون سے انعقاد کیا گیا۔قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے اس بات کا تسلیم کیا کہ موسمیاتی تبدیلی اور شہرکاری کے نتیجے میں زمین کی زرخیزی کو نقصان پہنچ رہا ہے جو کہ غذائی تحفظ کے حصول کی کوششوں میں رکاوٹ کا باعث ہے۔ تقریبا، چھ ملین ہیکٹرز سے زائد زمین ڈی گریڈیشن کا شکار ہے اور اس سے زمین کی زرخیزی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

خاص طور پر بارانی علاقوں کی زمین زیادہ غیر محفوظ ہو رہی ہے۔ زمین کا درپیش ان خطرات کی بناء پر زمین اپنے کٹائو ، نمکیات اور نامیاتی مرکبات میں کمی کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔ اس کا اثر زمین کی زرعی پیداوار پر بھی پڑا ہے جس سے زرعی پیداوار بھی متاثر ہو ئی ہے نیز زرعی پیداوار کی کمی کی بناء پر غذائی تحفظ کے حصول کا ٹارگٹ بھی متاثر ہوا ہے۔ مقررین نے

اس بات پربھی زور دیا کہ ہمیں زرمین کی زرخیزی برقرار رکھنے کے لئے جدید زرعی علوم سے آگاہی حاصل کرنا ہو گی تا کہ زمین کے کٹائو کی بناء پر اس کے نمکیات اور نامیاتی مرکبات میں کمی کو جدید زرعی علوم کے استعمال سے دور کیا جا سکے تاکہ زرعی پیداوار اور غذائی تحفظ کا حصول ممکن ہو سکے اور زرعی آمدنی میں پڑنے والے فرق کی کمی کو بھی دور کیا جاسکے۔

شرکاء نے زرعی زمین کو بطور سوسائٹی کے استعمال پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے اس اقدام کو سراہا جس میں گورنمنٹ آف پاکستان نے زرعی زمین پر سوسائٹی کی تعمیر پر پابندی لگائی گئی ہے۔ تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ خان، ڈائریکٹر سائل سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، بارانی زرعی یونیورسٹی ، راولپنڈی نے شرکا ء کا شکریہ ادا کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں